Jasarat News:
2025-11-07@10:58:01 GMT

جامشورو ٹاؤن کمیٹی کا بجٹ اجلاس برائے سال 2025-26 ء پیش

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جامشورو(نمائندہ جسارت) جامشورو ٹاؤن کمیٹی کا بجٹ اجلاس برَائے سال 2025-26ء چیئرمین بلال قادر شورو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اِجلاس میں وائس چیئرمین علمدار شاہ، کونسلر ارشد سہتو، غلام شبیر بلیدی، فیاض بھلائی، غلام شبیر چانڈیو، خمیسو خان بروہی، سید اصغر شاہ، صمد خان پٹھان، صدورو خان، بابر ڈاھانی، اشرف بھٹی، پنہل شورو، انعم راجا، رضوانہ ملہ اور بجٹ کونسل کے تمام اراکین کے علاوہ ٹاؤن آفیسر اَرسلان دستگیر، فیض علی جتوئی،کرم علی برہمانی اور ٹاؤن کمیٹی کے دیگر عملے نے شرکت کی۔ اِجلاس میں اَکاؤنٹس آفیسر بشیر احمد راہپوٹو نے اِعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک ماہ میں ایک کروڑ سات لاکھ اَٹھاسی ہزار ہیں،جن میں سے ایک بڑی رقم تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوجاتی ہے،جو کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مدْ میں تقریباً پچاسی سے نوے لاکھ روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی طور پر بارش کے پانی کے اِخراج، قومی مذہبی دِنوں پراِنتظامات، پانی صاف کرنے والی مشینوں اور صفائی ستھرائی پر بھی خرچ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ واٹر سپلائی اسکیموں کے لئے بھی ہمیں حکومت کی طرف سے ابھی تک رقم نہیں ملی ہے،لہذا وہ بھی ہم اس فنڈ سے 9 واٹر سپلائی اِسکیمیں اور 3 نکاسی آب کی اسکیمیں چلا رہے ہیں۔چیئرمین بلال قادر شورو نے کہا جہاں نکاسی آب نہیں ہے وہاں ہم ڈسپوزل مشینیں چلاتے ہیں، جس میں پیٹرول، ڈیزل آئل اور مرمت کا خرچہ شامل ہے۔ جبکہ ٹاؤن کمیٹی ان کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے بھی رقم خرچ کرتی ہے۔ اِس کے علاوہ حکومتی ٹیکس SBR اورFBR بھی اسی فنڈز سے دیے جاتے ہیں۔ اس سال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹر پلانٹس لگا ئے جائیں گے اور کھیلوں کے لیے مختلف گراؤنڈز میں گھاس اور لائٹس لگائی جائیں گی۔ قصبے کے چوراہو ں اور گلیوں میں اِ سٹریٹ لا ئٹس بھی لگائی جائیں گی اِس کے علاوہ مختلف مقامات پر ڈسٹ بِن کے ڈبے لگائے جائیں گے۔ اِس سلسلے میں ٹاؤن کمیٹی جامشورو کے چیئرمین بلال قادر شورو نے (اِسٹاف رپورٹ) سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ہمیشہ ہرممکن کوشش عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کی رہی ہے۔ لیکن اِخراجات کی بہتاب اور وسائل کی کمی کے باعث پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ اْنہوں نے بتایا اِس کے علاوہ 2اِسکیمیں جلدشروع کی جارہی ہیں،جن کا کام فنڈز ملتے ہی شروع کردیا جائے گا۔ پیش کردہ ٹاؤن کمیٹی کے بجٹ کو تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹاؤن کمیٹی س کے علاوہ

پڑھیں:

اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی کی سینیٹ میں وضاحت

اسلام آباد:

ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔

نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔

سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے
  • اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن کی افواہیں، ڈی جی کی سینیٹ میں وضاحت
  • اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی کی سینیٹ میں وضاحت
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی، سلطانِ برونائی سے ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ
  • موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا