قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی.
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ذراِئع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-27