City 42:
2025-06-23@09:30:26 GMT
صوابی: خواجہ سرا کی پنکھے سے لٹکی لاش کمرے سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
انوار الحق: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں خواجہ سرا کی اپنے کمرے میں پھنکے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے جہانگیرہ روڈ پر مارکیٹ سے خواجہ سرا سمیع اللہ عرف بی بے کی اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی،خواجہ سرا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کوہسپتال منتقل کردیا گیا، آیا واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟اس حوالےسے پولیس نے 174کے تحت تحقیقات شروع کردیں ۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے)
انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،پولیس کے افسران و جوان دہشتگردی کی جنگ میں وطن عزیز کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو دہشتگردوں کے وطن عزیز کیلئے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے اپنے پولیس کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔