ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن اویس منیر کا فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے پہلے روز پاکستان کے دفاعی چیمپئن اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے میں اویس منیر نے پہلے میچ میں مکاؤ کے چن کن چان کو 2-4 سے شکست دی۔ فریم اسکور کچھ یوں رہا
53-1، 11-41، 6-38، 38-9، 0-49، 0-57۔اویس نے آخری فریم میں 52 کا شاندار بریک بھی کھیلا، جو ان کی فارم کا ثبوت تھا۔
اپنے دوسرے میچ میں اویس منیر نے بنگلا دیش کے ضیاء الرحمان آزاد کو با آسانی شکست دی۔ اس میچ میں اویس نے 75 پوائنٹس کی بڑی بریک کھیلتے ہوئے زبردست برتری حاصل کی، اسکور رہا: 0-65، 17-47، 8-59، 0-75۔
اویس منیر اب تک تین میں سے دو میچز جیت چکے ہیں، جس کے باعث ان کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی ہو گئی ہے۔
عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے پہلے گروپ میچ میں کمبوڈیا کے نیانگ ٹولا کو 1-4 سے شکست دی۔
اسکور: 17-37، 0-47، 59-9، 0-44، 9-39۔
دوسری جانب تجربہ کار محمد سجاد نے بحرین کے خلیل بو آصف کو اسٹریٹ فریمز میں 0-4 سے ہرا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیلیفورنیا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز، لاکھوں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صبح سے مختلف ریاستی اور مقامی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کیلیفورنیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ آفس کے ترجمان کاکہنا ہےکہ ووٹنگ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے (1500 جی ایم ٹی) کھولے گئے جو رات 8 بجے (0400 جی ایم ٹی بدھ) تک کھلے رہیں گے، انتخابات کے آغاز سے قبل ہی ریاست بھر میں 20 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ڈراپ باکسز اور ابتدائی ووٹنگ مراکز کے ذریعے جمع کرائے جا چکے تھے۔
الیکشن حکام کے مطابق ووٹرز اپنے بیلٹ منگل کے دن پوسٹ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، تاہم انہیں لازمی طور پر آج کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ مارک کیا جانا چاہیے اور 12 نومبر تک موصول ہونے والے بیلٹس ہی شمار کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ووٹ سینٹرز اور کاؤنٹی الیکشن دفاتر پر آج کے دن بھی ووٹر رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے۔
مقامی انتخابی حکام نے کہا کہ اگرچہ اس ضمنی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ محدود رہنے کی توقع ہے، تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد ووٹ کاسٹ کریں اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ sos.ca.gov پر چیک کریں۔
ابتدائی نتائج پولنگ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد جاری کیے جائیں گے، جبکہ مکمل نتائج کی توثیق رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔