گرمی بھگانے کےلیے خواجہ آصف نہر میں کود پڑے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
خواجہ آصف نے گرمی میں تیراکی کے جوہر دکھادیے، نہر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شدید گرمی کے دوران موترہ نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
A post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
ویڈیو میں خواجہ آصف کو ایک پل کے کنارے موجود ریلنگ پر چڑھتے اور پھر نہایت اعتماد اور مہارت کے ساتھ نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، خواجہ آصف کو نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران بھی ہوئے اور محظوظ بھی، خواجہ آصف کی یہ عوامی انداز میں گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کو بعض حلقوں نے سراہا تو کچھ نے اسے تنقیدی انداز میں لیا۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ خواجہ صاحب سیاست سے زیادہ اب تیراکی کے مقابلے جیتنے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دفاعی وزیر کی یہ چھلانگ شاید سیاسی درجہ حرارت کو بھی ٹھنڈا کر دے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔