امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی سامراج کو مہ توڑ جواب دے‘مجلس وحدت المسلمین
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے۔خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے۔عالمی سامراجی قوتیں میڈل ایسٹ کے خاتمے کی خواہاں ہیں۔عرب ممالک اورمسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے۔امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی سامراج کو مہ توڑ جواب دے۔امریکہ کاایران پر بلاجواز جوہری تنصیبات پر خطرے کے الزامات لگا کر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آج اگر ایران تو کل انہیں الزامات کا سامنا ہمیں بھی کرنا ہوگا۔ ایرانی غیرت مند حکمرانوں و عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایران وہ واحدہ ملک ہے جو ظالم طاقتوں کے خلاف تنہا لڑرہا ہے۔ حکومت کا ایران و اسرائیل جنگ میں دوہرہ معیار ہے۔نواز حکومت جس امریکی صدر ڈونلد ٹرم کو امن کا نوبل انعام دے رہے ہیں جس کے ہاتھ غزہ کے معصوم بچوں کے خون سے رنگیں ہیں۔ٹرم انسانیت کا قاتل ہے۔بھارت،امریکہ و اسرائیل اس ملک کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ملکی خارجہ پالیسی غیرت و حمیت کے ساتھ ہونا چاہئے۔ملکی عوام ٹرم جیسے خونی درندے اوراسرائیل و بھارت کر ہمیشہ مردہ باد ہی کہیں گے۔ملکی حکمران امریکی کاسہ لیسی میں اپنی ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈال رہے ہے۔آج اگر یہ امریکہ کی وفاداریاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو کل ضرور اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ہمارے حکمران بزدل عرب ممالک کے حکمرانوں سے کم نہیں۔اسلام کے نام پر حاصل ہوا ملک خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نزدیک سپر پاور صرف خداوند کریم کی ذات ہے۔ حکمرانوں کو کس بات خوف ہے ملکی عوام بیدار ہیں ظالم غاصب اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کے ڈر وخوف کو توڑ دیں۔لاکھوں قربانیاں دیکر بنے والا ملک آج اْسی سامراج کے آگئے گھٹنے ٹیک رہا ہے۔ ملکی حکومت امریکی صدر کے خلاف جنگی جرائم پر عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کروائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ
حکومت نے جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی درآمد کی اجازت میں پانچ سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امپورٹرز کے لیے نئی شرائط بھی عائدکر دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی مفاد میں نایاب اور جان بچانے والی ادویات کی درآمد کو مشروط طور پر اجازت دی گئی ہے۔ ان میں کینسر،دل کے امراض اور دیگرناپید ادویات شامل ہیں۔
یہ درآمد ڈریپ (DRAP) کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی، اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے سیکشن 36 کے تحت ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری اور نجی اسپتال مخصوص غیر رجسٹرڈ یا نایاب ادویات صرف علاج کے لیے اسپتال کے اندرونی استعمال کے لیے درآمد کر سکیں گے۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
ادویات کومارکیٹ میں فروخت یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ ادویات ریسرچ، کلینیکل ٹرائل یا تجربات کے لیے استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔
امپورٹرز کو استعمال کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔
ادویات کی درآمد صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کوالیفائڈ کمپنیوں سے کی جا سکے گی۔
کسٹم کلیئرنس سے قبل ڈریپ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
یہ اقدام ملک میں نایاب اور مہنگی ادویات کی دستیابی کو ممکن بنانے اور عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ۔