ایران کے بعد امریکہ اور اسرائیل کا اگلا ہدف عرب ممالک ہیں، فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عرب ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف ہوں گے کیونکہ تل ابیب اور واشنگٹن ان کے تیل اور گیس پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننا چاہیئے، حتی کہ خطے کے سنی ممالک بھی اس کے خلاف ہیں لیکن ان میں بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج وہ سمجھتے ہیں کہ ایران پر حملہ ہوا ہے، لیکن میں آپ کے ذریعے انہیں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ ایک دن اسرائیل ان پر بھی حملہ کرے گا، کیونکہ وہ تیل اور گیس جیسی اپنی دولت چاہتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ اسرائیل صرف ایک چہرہ ہے، امریکہ بالکل پیچھے کھڑا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوگی۔ فاروق عبداللہ نے کہا "مجھے امید ہے کہ (دوسری) عالمی طاقتیں صورتحال کو دیکھ رہی ہیں، اگر یہ (جنگ) بڑھی تو ہر ملک کی معاشی حالت تباہی کی طرف جائے گی، انہیں اسے روکنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ کامیاب ہوں کیونکہ ہندوستان میں بھی ہماری حالت بہت خراب ہے"۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ نے کہا کہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔