اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل امریکا اور اسرائیل کے غلام ہیں،سہیل شارق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) اسٹنٹ جنرل سیکرٹری پروفیسر سہیل شارق نے کہا ہے کہ دنیا میں دشت گردی پھیلانے والے اور انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے سب امریکا کے ساتھ ہیں امت مسلمہ ان کے شر سے جب تک محفوظ نہیں رہ سکتی جب تک وہ متحد نہیں ہو گی جوہری توانائی پر صرف امریکا اور اسرائیل کا حق مسلمان ممالک کا بھی حق ہے۔ یہ بات انھوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے ایران پر امریکی حملے کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دونوں امریکا اور اسرائیل کے غلام ہیں آج تک انھوں نے اُمت مسلمہ کا کوئی مسلہ حل نہیں کرایا ان کے ہوتے ہوئے بھارت میں کشمیر میں بوسینا میں عراق میں سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام ہوتا رہا ہے انھوں نے کہا آج جو ممالک اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں یہ ہی دنیا کے سب سے بڑے دشت گرد ہیں ان کی وجہ سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی مذمت کرنے کے بجائے اور فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے بجائے امریکا کا ایران پر حملہ اُمت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے جوہری توانائی حاصل کرنے پر صرف دشت گردی ممالک کا حق نہیں مسلمان ممالک کا بھی حق ہے انھوں نے کہا ان کے شر سے اُمت مسلمہ جب تک محفوظ نہیں رہ سکتی جب تک کہ وہ متحد نہیں ہو گی احتجاج سے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد پروفیسر حمادعلی بہادر جنرل کونسلر طاہر اسامہ جنرل کونسلر عبدالحمید شیخ اور جنرل سیکرٹری راو طارق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریفے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق 23 ستمبر کو سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہو گا ۔وزیراعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے