قومی ایئرلائن نے خلیج فارس کی صورتحال کے پیش نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ائی اے نے حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں جبکہ محکمہ ریزرویشن نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کردیا یے۔

ترجمان پی آئی اے نے منسوخی سے ہونے والی زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ آپ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ئی اے نے

پڑھیں:

ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔

پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شٹ ڈاؤن: 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
  • پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال پر نہیں، فلائٹ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترجمان سیپ  
  • انجینیئرز کا احجتاج: پی آئی اے فلائٹ آپریشن متبادل ذرائع سے بحال
  • ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کا متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا