چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
بیجنگ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر چین ملائیشیا تعلقات کے نئے “سنہری 50 سال” کے آغاز کے لئے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے اورچین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کے قیام کےلیے سیاسی باہمی اعتماد کی ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کا خواہاں ہے۔فریقین کو تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے پیمانے کو وسعت دینی چاہئے اور دونوں ممالک کے معاشی ترقی کے انجن کو مضبوط بنانا چاہئے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی عروج پر ہے اور عالمی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، چین، آسیان اور جی سی سی ممالک کو اقتصادی گلوبلائزیشن کے شرکت داروں اور مستفید کنندگان کی حیثیت سے ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور مشترکہ طور پر علاقائی کھلے پن اور حقیقی کثیر الجہتی کی پاسداری کرنی چاہئے۔ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کا انعقاد خصوصی اہمیت کا حامل ہے
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا خواہاں ہے ملائیشیا کے
پڑھیں:
چترال: وزیراعظم شہبازشریف دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار