بیجنگ : کرسٹی کوینٹری نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی نئی صدر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھالنے کے بعد چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ یہ ان کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا میڈیا انٹرویو تھا ۔منگل کے روزاس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” آج کی تقریب حوصلہ افزا، خوشی اور جذبات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ صدر باخ کی بارہ سالہ خدمات کا ایک خراج تحسین ہے اور مستقبل کی بہترین شروعات ہے۔ میں آئندہ سالوں میں بہتر کام کرنے کی منتظر ہوں”۔ کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا؛ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا مضبوطی سے تحفظ کریں ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ آج چین میں تقریباً 100 ملین لوگوں نے یہ تقریب براہ راست دیکھی، جو اولمپک تحریک کے لیے چین کے مضبوط عزم کا مظہر ہے، یہ جذبہ اولمپک تحریک کے لیے انتہائی اہم ہے، اور ہم بھی چین کے ساتھ اسی عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہو گا، خواجہ آصف   

 لندن(آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوگا، سعودی عرب سے معاہدے میں دفاع کی تمام ضروریات شامل ہیں ۔لندن میں ایک انٹرویو میںوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مغربی ملکوں پر انحصار کم ہوگا، جہاں ہم ان کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، وہ بھی ہماری معاشی ضروریات میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مزید پاکستان لیبر سعودی عرب جائے گے، مزید مسلم ملک بھی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مسلمان دنیا کو نیٹو جیسا اتحاد بنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار بھارت سے کرکٹ میچ ہار رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
  • ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج ہوگا
  • پی ٹی آئی نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کیلیے سنگ میل قرار دیدیا
  • بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہو گا، خواجہ آصف   
  • اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد ایران کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ 
  • دہلی ہائی کورٹ: عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • سرینگر:”عوامی ایکشن کمیٹی” اور ” جموں و کشمیر اتحاد المسلمین” پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب
  • سرینگر:”عوامی ایکشن کمیٹی” اور ” جموں و کشمیر اتحاد المسلمین” پر پابندی کا فیصلہ برقرار