ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ : کرسٹی کوینٹری نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی نئی صدر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھالنے کے بعد چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ یہ ان کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا میڈیا انٹرویو تھا ۔منگل کے روزاس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” آج کی تقریب حوصلہ افزا، خوشی اور جذبات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ صدر باخ کی بارہ سالہ خدمات کا ایک خراج تحسین ہے اور مستقبل کی بہترین شروعات ہے۔ میں آئندہ سالوں میں بہتر کام کرنے کی منتظر ہوں”۔

کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا؛ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا مضبوطی سے تحفظ کریں ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ آج چین میں تقریباً 100 ملین لوگوں نے یہ تقریب براہ راست دیکھی، جو اولمپک تحریک کے لیے چین کے مضبوط عزم کا مظہر ہے، یہ جذبہ اولمپک تحریک کے لیے انتہائی اہم ہے، اور ہم بھی چین کے ساتھ اسی عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،

ایوان صدرکے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدرمملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں ،دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ،حکومتی اور نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

صدرِ مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
  • قومی اسمبلی؛ پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد ایک اور نشست خطرے میں
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
  • پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • وزیراعظم نے پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی
  • 45واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرات 9 اگست سے شروع ہوگا
  • نائب وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس؛ توانائی، تعلیم، صحت سمیت28 منصوبے منظور
  • ہماری حکومت کی اولین ترجیح کسانوں کا مفاد ہے، نریندر مودی
  • پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،صدرمملکت
  • آسٹریلیا نے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری لانچ کر دی! ایک گھنٹے میں 10 لاکھ گھر روشن