اسلام آباد:

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف  300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، رولز کی خلاف ورزی کر کے ملاقاتیں نہیں کرنے دیتے، بانی پی ٹی آئی کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر وہ نہیں کر سکے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا، بجٹ پاس ہونے میں ابھی بھی کچھ دن باقی ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی اسمبلی ہے ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، بانی پی ٹی آئی جو حکم کریں گے وہ ہم مانیں گے، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کر لیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ووٹ ہمارا نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔

دریں اثنا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو اپنا حق لینے کیلئے آنے والے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کھڑے ہیں، مقدمات تو پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف دائر ہونے چاہئیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عدالتی چھٹیاں آنے والی ہیں لیکن 190 ملین پاؤنڈ کیس مقرر نہیں ہو پارہا، وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاکر ہیں، دس کھرب روپے کا پنجاب کو ٹیکا لگا دیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رویہ مایوس کن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد

اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ مجلس اراکینِ عمومی سے ضلعی کابینہ اور یونٹس کا احتساب لیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے:بانی تحریک انصاف 
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد
  • کرم، سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کی نشریات بحال
  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت
  • خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • باجوڑ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
  • بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال