ٹنڈوجام کی رہائشی خاتون انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ایک خاتون زبیدہ خاصخیلی نے پریس کلب ٹنڈوجام میں پہنچ کر صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ اُس کے شوہر کچھ سال قبل وفات پا گئے تھا جس کے بعد اُس کی زندگی کا سہارا اُس کا بیٹا تھا، لیکن اب وہی بیٹا اُس کی زندگی کا عذاب بن گیا ہے اسکا کہنا تھا کہ اُس کا سگا بیٹا محمد زاہد خاصخیلی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اُس پر روزانہ تشدد کرتا ہے اور زندگی اجیرن بنا دی ہے اُس نے مزید کہا کہ بیٹا اُسے گھر فروخت کرنے کے لیے زبردستی دباوڈال رہا ہے، اور انکار کی صورت میں روزانہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے بیوہ خاتون کے مطابق اُس کے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی رقم اور اُس کی اپنی پنشن کی رقم بھی بیٹا زبردستی لے گیا ہے اور اب مزید رقم کا تقاضا کر رہا ہے خاتون نے بتایا کہ کئی بار اُس کے سامنے بیٹے کی بیوی نے بھی اُس پر وحشیانہ تشدد کیا اور اُن دونوں کے رویے نے اُسے ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے وہ ان کے مظالم سے تنگ آکر پریس کلب پہنچی ہے تاکہ ایس ایس پی حیدرآبادکمشنرر حیدرآباد ایم این اے سید طارق شاہ جاموٹ اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میں تک میری آواز پہنچ سکے اور وہ مجھے اپنے بیٹے اور بہو کے مظالم سے بچا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کا بیٹا اغوا کاروں کے ہاتھو ں قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زیارت : بلوچستان میں زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔
لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو 10 اگست کے روز دہشت گردوں نے اغوا کیا، ملزمان کی نشاندہی اور معلومات دینے والوں کیلیے پانچ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔