گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، سید شجر عباس
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، سید شجر عباس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
لندن : چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام ایک تاریخی اور خوش آئند قدم ہے، جو علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کے قیام کا جو ہدف ہم نے چھ ماہ کے لیے مقرر کیا تھا، وہ صرف دو ماہ کے اندر مکمل ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقے کے نوجوان کرکٹ سے بھرپور لگن اور دلچسپی رکھتے ہیں۔
سید شجر عباس نے کہا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ سمر کیمپ میں درجنوں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کا سکلز کرکٹ اکیڈمی پر بھرپور اعتماد ہے۔انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقل مزاجی اور جذبے کے ساتھ اکیڈمی سے جڑے رہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
سید شجر عباس نے گوجر خان کرکٹ ایسوسی ایشن، چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ، آرگنائزر مامون حفیظ، رضوان روضی، زبیر قریشی اور تمام ٹیم کا سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی دن رات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی مستقبل میں بھی نوجوانوں کو معیاری تربیت فراہم کرتی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے نوجوان گوجر خان کے لیے
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔