پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔

یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔

Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.

#TheCurrent #EnglishCounty #sports pic.twitter.com/dVkFoh2urM

— The Current (@TheCurrentPK) June 24, 2025

اس کے فوراً بعد دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا کر اور گلے لگ کر اپنی کامیابی کا مختصر مگر جذباتی انداز میں جشن منایا، یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ناٹنگھم شائر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی یہ ویڈیو شیئر کی، جسے سرحد کے دونوں جانب سے کرکٹ شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک مداح خواجہ نعیم اکبر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی کاؤنٹی کرکٹ کی اصل خوبصورتی ہے۔ ’میں اس کھیل کو ایسے لمحوں کی وجہ سے پسند کرتا ہوں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ عباس اور کشن کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھ کر ان کی انفرادی عزت میں اضافہ ہوا، جبکہ دیگر نے اس لمحے کو ’خاص اور خوبصورت‘ قرار دیا۔

بیٹنگ میں بھی ایشان کشن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ناٹنگھم شائر کی پہلی اننگز میں 98 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب محمد عباس نے بھی کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جس میں چار میڈن اوورز شامل تھے۔

یاد رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آئندہ میچوں میں مزید پاک-بھارت کھلاڑی ایک ساتھ میدان میں نظر آئیں گے۔ بھارتی بلے باز رتوراج گائیکواڈ جولائی میں یارکشائر سے منسلک ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق بھی اسی ٹیم سے کھیلنے والے ہیں، جو ویزا مسائل حل ہونے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشان کشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کاؤنٹی کرکٹ محمد عباس ناٹنگھم شائر وکٹ کیپر یارکشائر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشان کشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کاؤنٹی کرکٹ ناٹنگھم شائر وکٹ کیپر یارکشائر ایشان کشن بلے باز

پڑھیں:

حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملے کسنے کی زد میں آگئے۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے جملوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6" کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی۔ حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔ 

حارث کے اس اقدام نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے جواب کو تاریخی قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ "معرکہ حق" کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کے بعد پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ پر "0-6" کی برتری حاصل ہوئی۔ حارث کا اشارہ اسی واقعے کی یاد دہانی سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ: فلسطینی صدر کی غزہ میں فوری جنگ بندی  کی اپیل
  • حماس کو فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، محمود عباس
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی ملاقات میں کشیدگی کے بجائے دوستانہ گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ
  • جب سے محسن نقوی آئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس سے ٹیم اپنی ایک جگہ کھڑی ہو سکے: محمد حفیظ 
  • رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا
  • پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین کا اظہار مایوسی
  • حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • پاک بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ