پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پردیس میں انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں دونون ممالک کے کرکٹر ایک ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون کا حصہ ہیں، دونوں کرکٹرز یوکشائر کیخلاف میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 487 رنز اسکور کیے، ایشان کشن نے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بالنگ میں محمد عباس نے حریف ٹیم کے ایڈم لائت کو گولڈن ڈک پر پویلین روانہ کیا۔

مزید پڑھیں: کاؤنٹی کرکٹ: پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل

محمد عباس کے وکٹ لینے کے بعد پاک بھارت کرکٹرز ایک دوسرے کے گلے لگ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پر وائرل ہورہی ہے۔

ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوفرا آرچر کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، سسیکس کا حصہ بن گئے

دوسری جانب رتوراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے پہنچیں گے، دونوں کرکٹر اسی سیزن میں ایک ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور بھارت

پڑھیں:

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ میچ میں بھارت سے شکست کھانے والی ٹیم کے دو کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے بھارتی بیٹنگ کو اس بار اسپن بولنگ کے برعکس فاسٹ بولنگ سے قابو کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
  • گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل
  • فلم کے پریمئیر پر ملائکہ اور ارجن کا ٹکراؤ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
  • تحریک طالبان کے 70 فیصد حملہ آور افغان شہری نکلے، پاک افغان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ
  • ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل
  • ماہرہ خان بھی ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ میم ٹرینڈ میں شامل، ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان سنسنی خیز آخری اوور میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان