اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ء چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر روزنامہ ممتاز، طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم محمد اسلم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، چیئرمین سینیٹ کی عالمی برادری سے اپیل

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔

وینس میں عالمی امن کانفرنس ہوئی جس میں "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز" میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔

یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔

چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کر کے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا، انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں  مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کرگئے  
  • امن کیلیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، یوسف گیلانی
  • عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے‘ محمد یوسف
  • امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، چیئرمین سینیٹ کی عالمی برادری سے اپیل
  • عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
  • واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے‘محمد یوسف
  • نواز شریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری کا صحافی کو جواب
  • وزیراعظم کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور جانی نقصان پر اظہار تعزیت
  • پارٹی کو تجویز دی ہے حکومت میں شامل ہوں یا عوام میں جائیں، یوسف گیلانی
  • جماعت اسلامی بدین کا اظہار تعزیت