data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-11-2
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا گیا ، تقریب میں یوسی 9 وارڈ 2کی پٹھان برادری کے معززین سمیت کونسلرز صاحبان و دیگر شریک تھے۔ علاقہ مکینوں اور یوسی چیئرمین کے مابین وارڈ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی نے کچھ کاموں پر کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور ان کاموں کے حوالے سے 2رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کاموں کے حوالے سے براہ راست یوسی چیئرمین سے رابطے میں ہوںگی۔ علاقہ مکینوں نے یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی سے یوسی میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر مسائل کے حل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقہ مکینوں یوسی چیئرمین

پڑھیں:

سکھر ،این سی ایچ ڈی کے بیسک ایجوکیشن اساتذہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سکھر: رونتی کچہ میں پولیس آپریشن، 50 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو شاہو کوش ہلاک
  • سکھر ،این سی ایچ ڈی کے بیسک ایجوکیشن اساتذہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے ہیں
  • سکھر بغیر نمبرپلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں
  • ایک ٹیکنیشن سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سیکورٹی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی دیکھ بھال اورتنصیب کے کاموں میں مصروف ہے
  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • پاکستان کیلیے جرمنی کا 11 کروڑ چالیس لاکھ یورو ترقیاتی پیکج
  • پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں میں قیام امن کیلئے قبائلی جرگہ کا انعقاد
  • کوئٹہ،ایڈمنسٹریٹر مجیب قنبرانی مکانگی روڈ پر ترقیاتی کاموں کاجائزہ لے رہے ہیں
  • حیدر آباد ، ایک روزہ ڈینگی علاج کیلیے مفت طبی کیمپ کا قیام
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس