ضمنی انتخابات میں عوام کرین پر مہر لگائیں ،تحریک لبیک پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد (اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام اسلامی نظام اور ترقی کے ضمانت کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ وہ اب پرانے آزامائے ہوئے ناکام اور عوام دشمن عوامی نمائیدوں کو مسترد کر چکے ہیں اور اب اسلام کا نظام چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ہی اب عوامی امیدوں کا محور ہے ان شاء اللہ 24 ستمبر کو ٹی ایل پی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 24 ستمبر کو یو سی 106 سے وائس چئرمین کی سیٹ پر محمد فیضان جبکہ اسی یوسی سے وارڈ 3 پر جنرل کونسلر کے لیئے محمد سلیم کو یوسی 50 وارڈ 2 سے محفوظ احمد، یوسی 112 وارڈ 4 سے جنرل کونسلرکے لیئے محمد نعمان قریشی کو اپنے ووٹ سے کامیاب بنائیں۔
بیٹے کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کا احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد کے علاقے شورا گوٹھ کی رہائشی بشیراں لاشاری نے اپنے بیٹے سجاد لاشاری کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی
انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونگے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دینگے۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابی عمل کیلئے 1512 اہلکار ذمہ داریاں نبھائیں گے، مجموعی طور پر 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، 17 مرد،17خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 127 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 34 اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔