عالمی چیلنجزکے باوجود ہمیں اقوام متحدہ کے نظریات کو برقرار رکھنا ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ : گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اعلیٰ سطحی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔ اس وقت دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔’’اقوام متحدہ کہاں جا رہی ہے‘‘پر ہونے والی بحث کے پیچھے عالمی گورننس کے بارے میں دو نظریات کا مقابلہ ہے۔ ایک خود مختاری کی مساوات، باہمی احترام، کثیرالجہتی ،بین الاقوامی قانون کی حکمرانی ،مشاورت اورتعاون کے ذریعے ترقی کرنے کی وکالت کرتا ہے جبکہ دوسرا طاقت ، یکطرفہ پسندی اور جنگل کے قانون پر عمل کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر، چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی گلوبل گورننس کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیانجن سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی بار گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جو ایک زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس سسٹم کی تعمیر کے لیے درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے منعقدہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں صدر شی نے اپنے ورچول خطاب میں چین کی قومی سطح پر مقرر کردہ نئی شراکت (NDCs) کے اہداف کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین-اقوام متحدہ گلوبل ساؤتھ ترقیاتی میکانزم کے قیام کا اعلان بھی کیا۔قابل تحسین بات یہ ہے کہ چین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے ڈبلیو ٹی او مذاکرات میں نئے خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کرے گا۔ آنے والے وقت میں چین چار گلوبل انیشی ایٹوز پر عمل درآمد جاری رکھے گا، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا اور مزید ہم آہنگ اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن اگلی خبرفلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے

پڑھیں:

بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر پر بلاجواز الزام تراشی کرنے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری اور سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ان کے وقار کے تحفظ، ان کے حقوق کے دفاع (بشمول پْرامن اجتماع اور احتجاج کے حق)، ان کے جذبات کے احترام اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے برعکس، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں اب بھی قبضے کے سائے تلے ایک سنگین حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں۔ طاقت کے بے دریغ استعمال، بنیادی آزادیوں کی نفی، اور انسانی حقوق کی منظم اور سنگین پامالیاں، معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی پہچان بن چکی ہیں، تاکہ ان کی جائز جدوجہد کو دبایا جا سکے۔  اختلافِ رائے کو دبانے کی کوششیں، آبادیاتی ساخت میں تبدیلی اور شہری آزادیوں سے انکار صورتحال کی سنگینی کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان
  • بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان
  • سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
  • آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ
  • شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار کی وضاحت
  • ٹرمپ کے 20 نکات ہمارے نہیں، فلسطین پر قائداعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں، اسحٰق ڈار
  • روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
  • سعودی وزارت صحت کے لیے اقوام متحدہ کا انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ایوارڈ