گلوبل وارمنگ ہر شخص کو کتنا غریب کردے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ کا سلسلہ جاری رہا تو سال 2100 تک دنیا کا ہر فرد اوسطاً 24 فی صد غریب ہوسکتا ہے۔
محققین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت ترقی یافتہ ممالک کو بھی غیر ترقی یافتہ ممالک جیسی صورتحال کی طرف دھکیل سکتا ہے، جہاں بے روزگاری کی بلند شرح، کم آمدنی، کاروبار کی بندش اور معیارِ زندگی میں کمی عام ہو جائے گی۔
کیمبرج کے ماہرین نے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث نہ صرف زراعت بلکہ ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ اور ریٹیل سمیت تقریباً تمام صنعتیں متاثر ہوں گی۔ ان کے مطابق اس خطرے سے بچنے کے لیے انسانوں کو فوری طور پر فاسل فیول کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔