سکھرڈویژن کی6 میں سے 5 نشستوں پر بلدیاتی پر انتخابات آج ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-13
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈویژن کی6 میں سے 5 بلدیاتی نشستوں پر آج ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ایک نشست پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکا ہے،۔ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے سکھر سٹی اور روہڑی تحصیلوں کے عوام کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے سبب مذکورہ یونین کونسلوں کی حدود میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر عدنان بشیر کے مطابق سکھر ڈویژن میںآج ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن مٹیریل الیکشن عملے کے سپرد کردیا گیا ہے، الیکشن مٹیریل کے ساتھ عملے کو پولیس سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشن کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر امین بشیر قریشی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات میں 13 ہزار 793 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 7435 مرد اور 6358 خواتین شامل ہیں، ووٹروں کی سہولت کیلیے 11 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں اور خواتین کیلیے 3، 3 جبکہ 5 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں، نیز 96 پولنگ عملہ بھی مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سکھر ضلع کی تحصیل سکھر سٹی کی یونین کونسل نمبر-8 آدم شاہ (ٹی ایم سی-ون مکی شاہ) کے جنرل وارڈ-II کے ممبر کیلیے اور روہڑی تحصیل کی یونین کونسل-26 کوٹری میں وائس چیئرمین کے عہدے کیلیے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ تحصیل سکھر سٹی کی یونین کونسل 8 آدم شاہ میں جنرل ممبر کیلیے 2 امیدوار عبدالرزاق اور نذیر احمد، جبکہ روہڑی تحصیل کی یونین کونسل 26 کوٹڑی میں وائس چیئرمین کے عہدے کیلیے 3 امیدوار محمد داؤد، محمد صوبل اور محمد مٹھل مقامی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب سکھر کی یوسی ایوب گیٹ کی وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سلیم احمد بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ سکھر ضلع کی یوسی 26 کوٹری کے وائس چیئرمین اور یوسی 8 آدم شاہ کالونی کے جنرل کونسلر کی سیٹ پر پولنگ ہوگی۔ سکھر یوسی 26 کوٹری پر 4250 خواتین سمیت 9207 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سکھر یوسی آدم شاہ کالونی کے جنرل کونسلر کے انتخاب کیلیے 2108 خواتین سمیت 4586 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ سکھر یوسی 26 کوٹری کی وائس چیئرمین شپ کیلیے 3 امیدواروں اور یوسی آدم شاہ کالونی کی جنرل نشست کیلیے2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ گھوٹکی ضلع کی یوسی 34 واہی گھوٹو کے چیئرمین کے عہدے کیلیے انتخاب ہوگا، یوسی واہی گھوٹو میں 5908 خواتین اور 6594 مردوں سمیت 12502 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے اور یوسی واہی گھوٹو کے چیئرمین کی نشست کیلیے7 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ خیرپور ضلع کی 2 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی ،جس میں احمد پور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ ایک کے جنرل کونسلر کیلیے 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ،احمد پور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ ایک کے 1234 خواتین اور 1431 مرد ووٹ کاسٹ کرینگے۔ جبکہ خیرپور ضلع کی یوسی گوندڑو کے چیئرمین کے انتخاب کیلیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے ،یوسی گوندڑو کے 10363 مرد و خواتین ووٹرز 5امیدواروں میں سے اپنے یوسی چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ ریجنل الیکشن کمشنر عدنان بشیر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی یونین کونسل وائس چیئرمین چیئرمین کے ا دم شاہ کے جنرل کی یوسی ضلع کی
پڑھیں:
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران و عملہ شفاف انتخابی عمل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، پولنگ سٹیشنوں کے اندر و باہر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔