بانی کی جنید اکبر کو بطور چیئرمین پی اے سی کام جاری رکھنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا چیئرمین پی اے سی کے عہدے کا استعفیٰ ارسال کرنے کی تصدیق کی تھی۔
جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجنے والے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے اور یہ اقدام پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اب وہ تصدیق کر رہے ہیں کہ بانی نے جنید اکبر کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
جنید اکبر کے استعفیٰ کا معاملہ شیخ وقاص اکرم کے بیان کے بعد زور پکڑ گیا تھا، جس میں انہوں تھا کہ جنید اکبر کو آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں، انہوں نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کام جاری رکھنے جنید اکبر کو پی ٹی ا ئی کی ہدایت پی اے سی
پڑھیں:
جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔