جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دے دیا۔
جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔
پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔
جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کا بجٹ کے دوران قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں احسن کردار پر بعض اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ کے دوران قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں بعض اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی طرف سے احسن کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کے دوران کہا کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں شہرام خان ترکئی، مبین عارف، جاوید حنیف، شرمیلا ، حشام فاروقی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اختیار بیگ، علی سرفراز اور شاہدہ بیگم نے بجٹ کے حوالے سے فنانس کمیٹی میں بڑا احسن کردار ادا کیا ہے جس کی وزیر خزانہ نے بھی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کمیٹیوں میں کام کرنے والے اراکین کے حوالے سے رپورٹ لیتا رہتا ہوں جو اچھا کردار ادا کرتا ہے اس کو ایوان میں سراہا جانا چاہئے۔