اسلام آباد؍ لاہور (وقائع نگار+ خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں جن میں پاکستان کی مسلح افواج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاکستان  کا ساتھ دینے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں متعدد بلز اور رپورٹس پیش کی گئیں۔ ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ 4 سال میں یوٹیلٹی سٹورز سمیت 24 اداروں کی نجکاری ہو گی۔ اجلاس قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کر لیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ آج کے دن کی نسبت سے قرارداد لا رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدوں کی حفاظت کی اور ہم سرخرو ہوئے۔ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے ایک زبان ہوکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہے، ایوان پاکستان کی آرمڈ فورسز کو پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق قومی اسمبلی بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ایوان پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان پاکستان کے عالمی امن اور استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کی حمایت کرتا ہے اور ایوان جموں و کشمیر کے مسلئے کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کے لیے حکام سے عالمی سطح پر کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا، قومی اسمبلی نے آئینی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات کرے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے حوالہ سے پاکستان کی پیشکش  کی نہ صرف اقوام عالم بلکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی تعریف کی ہے دوست ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اور فولادی بھائیوں کی طرح ہمارا ساتھ دیا ہے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جا رہا ہے اور لیا جائے گا پاکستان کسی دوسرے ملک پر جارحانہ حملہ کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ رکھتا ہے مگر بین الاقوامی قانون اور علاقائی روایات کے تحت بھی ہمیں یہ اختیار ہے کہ جب کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم بھی گھس کے مارے گئے۔ دوران اجلاس وزیر برائے پٹرولیم نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025ء وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2025ء گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی آرڈیننس 2025 ء ایوان میں پیش کئے گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 ء آسان کاروبار بل 2025 قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ پیٹرولیم ترمیمی بل 2025ء وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔ سعد وسیم انکم ٹیکس (دوسری ترمیم) بل 2025ء قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024ء پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء  سینیٹ سے منظور شدہ شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء  کی منظوری دے دی۔جمیعت علمائے اسلام (ف) اور پی ٹی آئی نے حقوق اقلیتیاں  بل پیش کرنے کی تحریک کی مخالفت کی،  بل کمیٹی کو بھیجا جائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے بھی کہا  کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اسلام میں موجود ہے، درخواست ہے اس بل پر بحث کے لیے اسے کمیٹی میں بھیجا جائے۔قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025ء  پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی، قومی اسمبلی میں قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025ء  کی شق وار منظوری ہوئی۔قومی اسمبلی نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025ء  کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 اور 2024ء  ایوان میں پیش کی گئی، ششماہی بجٹ جائزہ رپورٹ برائے سال 25-2024ء  بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر سیٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 25-2024ء  ایوان میں پیش۔اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 ء ایوان میں پیش کی گئی۔پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر سیٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 25-2024 ء ایوان میں پیش کی گئی۔وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی سٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ منفرد پراپرٹی ہے اس کی نجکاری کی بجائے جوائنٹ وینچر کا ادارہ ہے۔  ادھر پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی فتح کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کااجلاس 2گھنٹے 39منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ پنجاب اسمبلی کے آغاز پر ہی حکومتی ارکان اسمبلی کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس کے آغاز میں ہی ایجنڈا موخر کردیا اور کہا کہ سب کو مبارکبادپیش کرتا ہوں یہ آسان وقت نہیں بلکہ تاریخ لکھی جا رہی ہے، نریندر مودی نے پاکستان پر حملہ کرکے نسلی امتیاز کی سوچ کو دنیا کے سامنے لایا،مودی نے ہٹلر کی مثال قائم کرنے کی ناکام کوشش کی، سندھ طاس معاہدہ کو روکنا بھارت کے اختیار میں نہیں عالمی قوانین لاگو ہوتے ہیں،پہلگام واقعہ پر ثبوت کے بغیر ہی پاکستان کی سالمیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،قبل ازیں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملک کیلئے تاریخی دن ہے مسلح افواج و قوم نے ثابت کیا زندہ قوم ہیں، مسلح افواج کے ساتھ قوم نے کھڑے ہوکر بتا دیا ہم بہادر قوم ہیں، پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی نیوکلیئربیلا سٹک میزائل کی مودی نگرانی کرتا اور تجربہ کرتا رہا،پاکستان نے بھارت کا جتنا نقصان کیا وہ اپنی خفت ضرور مٹائیں گے ہمیں متحد ہونا چاہیے ہم رعایت کا نہیں کہہ رہے، وقت ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو،ملک کا نوجوان اور سوشل میڈیا پاک افواج کے ساتھ ہے،پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے درمیان میں کوئی نہیں ہے،آخری دم تک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترجیحات تبدیل کریں ایک جماعت کو رگڑا دینے کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دینی و معروف مذہبی سکالرسینیٹر علامہ ساجد میر کی دینی مذہبی سیاسی ،سماجی وملکی خدمات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی قرارداد رکن اسمبلی ملک احمد سعید خان نے ایوان میں پیش کی، جس میں کہا گیا تھا ،پروفیسر ساجد میر کے انتقام پر گہرے رنج و غم پر افسوس کااظہار کرتا ہے،مرحوم نے اپنی زندگی اسلام کیلیے مختص کررکھی تھیں انگریزی ،ادبیات سمیت دیگر علوم میں مہارت حاصل کی،پہلی بار 1973میں ناظم اور بعد میں امیر جماعت بنایا گیا، مکہ مکر مہ بھارت ملائیشیا لیبیا فرانس سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر اسلامی اتحاد کی نمائندگی دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایوان میں پیش کی گئی قومی اسمبلی میں رپورٹ برائے سال خراج تحسین پیش افواج کے ساتھ پنجاب اسمبلی پیش کیا گیا پاکستان کی مسلح افواج وفاقی وزیر اداروں کی نجکاری کی کی نجکاری اجلاس میں کرنے کی کہا گیا کرتا ہے نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ویب ڈیسک : پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 10 مئی کو ہر سال ’’یومِ فتحِ پاکستان‘‘ کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے، یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے، بھارت کی جانب سے طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

 جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق پاکستان نے حکمت، تحمل اور عسکری مہارت سے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری بھی ثابت کی، بھارتی عسکری ساز و سامان، بشمول رافیل، براہموس اور ایس 400 ناکام ہوگئے۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا اتحاد اب خطے میں نئی عسکری حقیقت بن چکا ہے، یہ ایوان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن بنیان مرصوص کے تمام شرکا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن

 قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان ان شہدا اور معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد۔
 

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی سے گھرکی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 کثرتِ رائے سے منظور
  • قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی
  • قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی: بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور
  • پاکستان کی مسلح افواج کی مئی2025 کی عظیم عسکری کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
  • پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
  • پنجاب اسمبلی، آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
  • آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیا بی،: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع