ہمارے شہریوں فوجیوں کی بہادری قربانیا ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں : آرمی چیف : سی ایم ایچ رولپنڈی کا دورہ زخمی فوجیوں شہریوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق ‘ آپریشن بنیان مرصوس کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی بہادری اور فرض کے لیے ثابت قدمی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بھال، بحالی اور بہبود کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سپہ سالار نے کہا ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر رکن کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی دشمنانہ منصوبہ پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا معرکہ حق‘ آپریشن بنیان مرصوس کے دوران پاکستانی عوام نے جس قدر پرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا ، وہ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا رمی چیف
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔