کراچی میں خوفناک مسلح تصادم میں 3 افراد جاں اور 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب خوفناک مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ پانچ راہگیر زخمی ہوگئے۔
موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی فوری بعد کی موبائل ویڈیو بنالی گئی۔ جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح شخص کو کلاشنکوف تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم کے پیچھے اے ایس آئی عمران موقع پر اسکے پیچھے دوڑا اور پھر اس ہی دوران پولیس افسر کی مدد کے لیے ایک ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر پہنچا، جس کے بعد ملزم کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزاحمت کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر کو حراست میں لے لیا جبکہ اس دوران تین زخمی افراد سڑک پر تڑپتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
راولپنڈی:تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر رکشہ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی کچلے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر پہلے رکشہ سے ٹکرایا اور پھر موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔
شہریوں نے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو یہ جان لیوا حادثہ روکا جا سکتا تھا۔
سینئر پولیس افسر بھی موقع پر پہنچے اور ڈمپر ڈرائیور کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر تھانے منتقل کیا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں استعمال ہونے والے بھاری ڈمپرز کو صرف رات کے اوقات میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔