کراچی:

پولیس نے جناح اسپتال کے سامنے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعہ کو ٹارگٹڈ کارروائی قرار دیدیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف اور 35 سالہ افضل ولد عقیل کے نام سے کی گئی جبکہ خودکشی کرنے والے ملزم کی شناخت 33 سالہ طاہر علی ولد محمد شیر کے نام سے کی گئی۔

واقعے کے فوری بعد ہوٹل کے ملازمین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو تھا، ہوٹل ملازمین نے بتایا تھا کہ واقعے کے وقت ایک شخص ہوٹل کے اندر آیا اس نے پستول نکال کر سب سے پہلے چائے بنانے والے پر فائرنگ کی تاہم وہ بیٹھ گیا تھا اور خوش قسمتی سے محفوظ رہا جس کے بعد ملزم نے ہوٹل میں بیٹھے تین افراد کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کیا جس میں سے 25 سالہ عمران جاں بحق ہوا تھا۔

بعدازاں ملزم ہوٹل کے مچان پر چلا گیا جہاں دو ملازمین ہارون اور اکبر سو رہے تھے ملزم نے انہیں بھی لوٹ کر فائرنگ کر کے زخمی کیا اور پھر واپسی کے لیے پلٹا تو اس نے دیکھا کہ عوام اکٹھی ہوگئی ہے جس پر ملزم نے اپنے آپکو گولی مار لی۔

 واقعے کے بعد صدر تھانے کی پولیس موقع پر ہہنچ گئی تھی، واقعے کے دو گھنٹے بعد ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، ملزم طاہر علی عمران کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ہوٹل میں آیا تھا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، ملزم نے منصوبے کے تحت خودکشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

صدر پولیس نے واقعے کے دو مقامات درج کر لیے ہیں، پہلا مقدمہ مقتول عمران کے سالے محمد علی تنولی کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت خود کو گولی مارکرخود کشی کرنے والے ملزم ظاہرعلی کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ محمد علی تنولی کے مطابق میں اور میرا مقتول بہنوئی این آئی ای ایچ اسپتال پہنچے تھے جہاں میری نومولود بھانجی زیرعلاج تھی رات گیارہ بجے میں اور بہنوئی جناح اسپتال کے قریب واقع ہوٹل پربیٹھ کرکھانا کھا رہے تھے، ہوٹل میں موجود شلوارقمیض میں ملبوس ایک باریش شخص نے اچانک اٹھ کر ہم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے میرا بہنوئی عمران شدید زخمی ہوگیا جبکہ میں نے بھاگ کرجان بچائی، بہنوئی کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں، ملزم نے اپنے اسلحے سے دوسرے لوگوں پربھی اندھا دھند فائرنگ کی جس سے مزید لوگ زخمی ہوئے میں اپنے بہنوئی کو شدید زخمی حالت لیکرجناح اسپتال پہنچا وہاں مزید معلوم ہوا کہ چارافراد مزید زخمی ہوکراسپتال لائے گئے ہیں۔

اسپتال میں میرا بہنوئی دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ بہنوئی اور دیگرافراد کو زخمی کرنے والا شخص ظاہرعلی بھی جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا، صدر پولیس نے دوسرا مقدمہ سرکارمدعیت میں ہلاک ملزم ظاہرعلی کے قبضے سے ملنے والے غیرقانونی اسلحے کا درج کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال فائرنگ کر پر فائرنگ واقعے کے

پڑھیں:

لاہور: باٹا پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

لاہور:

باٹا پور میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

ملزمان 22 سالہ یاسر سے 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، زخمی یاسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، متاثرہ نوجوان کے ماموں آفتاب انور کی مدعیت میں 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈولفن اسکواڈ نے ملت پارک میں موبائل چھیننے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھا جسے رکشہ ڈرائیور نے شناخت کرلیا ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن اسکواڈ کو واردات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، ڈولفن فورس نے تعاقب کے بعد بینک کالونی سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم حمزہ کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی
  • گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ،2بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
  • کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی
  • لاہور: باٹا پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 4 افراد زخمی، ایک شخص کی لاش برآمد
  • نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے 
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
  • جھگڑے کے دوران فائرنگ، تیز دھار آلے اور آہنی راڈ کے وار سے 5 افراد زخمی