---فائل فوٹو

کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کروادیا۔

چالان کے متن میں کہا گیا کہ کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں، مصطفیٰ عامر کے اغواء کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج ہے، 14 فروری 2025ء کو ملزم شیراز کو اختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل ہے، ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔

متن کے مطابق ملزم ارمغان اور شیراز نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کروائی، ملزم نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا، لاش سے حاصل ڈی این اے سے مقتول کی شناخت کی گئی۔

عبوری چالان میں کہا گیا کہ ملزم کے ذاتی استعمال کے لیپ ٹاپ کو فرانزک کے لیے بھیجا ہے، ملزم کی نشاندہی پر زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا ہے، ملزم شیراز اور ارمغان نے ایس ایس پی کے روبرو اعتراف جرم کی ویڈیو ریکارڈ کروائی، ارمغان کے ہاتھوں زخمی ہونے والی لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164 کا بیان ریکارڈ کروائے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے متن میں کہا کہ ملزم سے برآمد اسلحے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے، ملزم نے مصطفیٰ کو تشدد کرنے اور گاڑی میں آگ لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزم نے حب سے واپسی پر آلہ ضرب، مقتول کے خون آلود کپڑے اور موبائل فون پھینکے کا اعتراف بھی کیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرب برآمد کیا گیا۔

متن کے مطابق پولیس سے مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی، مصطفیٰ عامر نے ارمغان کے گھر جانے سے پہلے دوست کو اطلاع کی تھی، امریکا میں مقیم اس دوست کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عبوری چالان میں کہا گیا کہ ملزمان کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے، ملزم ارمغان کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی رپورٹ تاحال پنجاب فرانزک لیب سے موصول نہیں ہوئی، رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو حب سے ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عبوری چالان ارمغان کے میں کہا کی گئی

پڑھیں:

کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی

فائل فوٹو

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،

ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود  بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزرگئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: شیراز اور ارمغان کے اعتراف جرم کی ویڈیو ریکارڈ، چالان جمع
  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کر دی
  • کراچی: را کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت منظور
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
  • کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی
  • شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد
  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور
  • علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوگئیں