WE News:
2025-11-10@08:54:07 GMT

بھارت پر جوابی وار کے بعد سیاسی رہنما کیا کہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

بھارت پر جوابی وار کے بعد سیاسی رہنما کیا کہتے ہیں؟

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 6 جنگی جہاز، ڈرون، اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 سمیت کئی پوسٹیں تباہ کیں جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے جواب کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فتح قرار دیا جا رہا ہے، گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع میں متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

’وی نیوز‘ نے بھارت کو جواب دینے پر سیاسی رہنماؤں کے بیان کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ تمام سیاسی رہنماؤں نے افواج پاکستان کو بھارت کو شکست دینے پر سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے، نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مبارک ہو جبکہ چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیاکہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کے جوابی وار کے بعد بھارت اور مودی کو ایسی شکست ہوئی کہ آج وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، ماضی میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ اسرائیل اور بھارت ایک ہی منصوبے پر کام کررہے ہیں، موجودہ صورتحال نے واضح کیاکہ یہ دونوں ایک ہی ہیں۔ بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جمعیت علما اسلام اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے جوابی وار کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اس موقع پر ہم اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان کا جوابی وار جنرل عاصم منیر سیاسی رہنما مودی سرکار وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ا رمی چیف پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پاکستان کا جوابی وار سیاسی رہنما مودی سرکار وی نیوز جوابی وار نے بھارت بھارت کے نے کہاکہ کے ساتھ

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیاگیا،مسودہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، 27ویں ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں ترمیم کا مسودہ پیش کئے جانے پر اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج اور  شورشراباکیا۔

سینیٹرعلی ظفر نے کہاکہ لگتا ہے حکومت کو بل منظور کرانے کی جلدی ہے،اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے،ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر تصور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے،مسودہ ابھی ملا ہے، ایک لفظ بھی تاحال نہیں پڑھا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں،سینیٹر فیصل واوڈا
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ
  • پاکستانی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، ترجمان خارجہ
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
  • گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو