آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ؛ معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ؛ معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی
آرمی چیف کی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات، بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے کہا قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم افواجِ پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، معرکہ حق پاکستانی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے، افواجِ پاکستان زخمیوں کی بحالی اور فلاح کیلئے پرعزم ہیں،قوم اور افواج کا اتحاد ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے،
پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے، پانچ منٹ میں اربوں کا فائدہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں روات کے قریب بوائلر پھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے۔
زخمیوں کی شناخت 22 سالہ عبدالرحیم اور 15 سالہ صدام کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیاجبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122کی 2 ایمبولینسوں، 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا