قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قراداد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اجلاس کے دوران افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کےلیے کردار ادار کیا، ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرأت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، قوم نے تمام اختلافات سے بالا تر ہوکر قیادت کے پیچھے ایک آواز ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔
افواج نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف انتہائی ذمہ داری اور مناسب ردعمل سے دفاع کیا، یہ ایوان دھرتی ماں کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان شہداء کی قربانی کو قومی فخر، اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے۔
ایوان ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی، یہ ایوان علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے،
خطے میں دیرپا امن صرف سنجیدہ اور منظم مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے لاہور میں واقع گھر پہنچے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے، یہ ایوان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتا ہے، یہ ایوان پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا اہم جزو قرار دیتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کے یہ ایوان کرتا ہے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔