پنجاب اسمبلی کا25واں اجلاس آج دوپہر2بجےہو گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
حسن علی: پنجاب اسمبلی کا25واں اجلاس آج دوپہر2بجےہوگا،اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول و قومی ترانہ سے ہوگا،لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ بارےسوالوں کےجوابات دیئےجائینگے،اجلاس میں توجہ دلاؤنوٹسز،تحریک التوائےکاراورتحریک استحقاق پیش کی جائیں گی،حکومتی بزنس میں دی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیاجائیگا۔
بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
دی پنجاب فرٹیلائز کنٹرول بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا،بھارتی حملہ کیخلاف حکومت واپوزیشن کیجانب سےمتفقہ قرارداد پیش کی جائےگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا قومی و دینی فریضہ ہے: ملک احمدخان
ملک احمد خان ---فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔
قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔
نمازِ جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا، ان کے لیے دعائیں کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔