کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اجلاس ہوا جہاں چیٸرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماٸندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی کی سطح پر صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور پانی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
ناصر حسین شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سولر اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں کھیلوں کے گراؤنڈ، پارکوں، تفریح گاہوں کی تزئین آراٸش اور انفرا اسٹرکچر سے متعلق منصوبوں پر غوروحوض کیا گیا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، سینیٸر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی، اعجاز جاکھرانی اور کراچی سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں ناصر حسین شاہ مکمل کیا جائے شاہ نے
پڑھیں:
گرین لائن فیز 2 منصوبہ 2026ء میں مکمل کرلیں گے، ترجمان حکومت پاکستان
پریس کانفرنس کے دوران ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پی ٹی وی سینٹر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چند قبل گرین لائن منصوبہ کا دورہ کیا تھا، فیز ٹو پر کام تیزی سے جاری تھا مگر اب میئر کراچی نے توسیعی کام رکوا دیا، وفاق کراچی کے شہریوں کو سہولیات دینا چاہتا ہے اس سلسلے میں نے پی آئی ڈی سی ایل سے ملاقات کی۔ راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہوں، وفاق 2016ء میں منصوبہ کی منظوری دی، دو ہزار سترہ میں کے ایم سی نے منظوری دی۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ روزانہ 42 ہزار لوگ گرین لائن سے سفر کر رہے ہیں، 21 کلومیٹر پر مشتمل مین کوریڈور تیار ہوگیا اب سیکنڈ فیز کامن کوریڈور گرمندر سے میونسپل پارک صدر تک تعمیر ہونا تھا جو پہلے سے منظور شدہ ہے چند روز قبل گرومند سے کام اسٹارٹ کیا، 2017ء کی این اوسی پر ہم نے دوسرا فیز مکمل کرنا تھا۔ راجہ انصاری نے کہا کہ میئر صاحب نے کام اسٹارٹ ہوتے ہی کام بند کرا دیا ہے، کام بند کرانے سے حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہورہا ہے، وفاق نے اس سے قبل بھی عبدالستار ایدھی ایکسچینج، این وی جے ہائی اسکول سمیت سیوریج کے مسائل بھی حل کرائے ہیں۔
بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں مجھے کام رکوانے کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی، اگر ہمیں کام کرنے دیا جائے تو حون 2026ء میں گرین منصوبے کا کام مکمل کرلیں گے۔ راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمٹ کراچی میں 22 میگا منصوبے 3 سو 34 ارب سے شروع کرنے جارہی ہے، ان تمام منصوبوں پر بھی سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، میئر صاحب یہ کوئی پوائنٹ اسکورننگ نہیں یے ہم کراچی سمیت سندھ کے لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی۔ رکاوٹوں سے متعلق ایک سوال پر راجہ انصاری بولے عدالتوں میں غیروں کیخلاف جاتے ہیں میئر ہمارے اپنے ہیں، میں سمجھتا ہوں پی آئی ڈی سی ایل کے افسران کو میئر کراچی سے ملنے نہیں دیا جارہا، ہم تمام منصوبے مکمل کرکے صوبائی حکومت کے ہی حوالے کریں گے۔