شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا کرارا جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ہماری افواج نے لڑائی کے دوران بچوں پر بم نہیں برسائے، لیکن ہندوستان نے ہمارے معصوموں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
شاہد آفریدی نے کہاکہ اب اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس سے بھی بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو جواب پاک فوج اظہار یکجہتی پاکستان زندہ باد ریلی سابق کرکٹر سی ویو شاہد آفریدی کراچی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کو جواب پاک فوج اظہار یکجہتی پاکستان زندہ باد ریلی سابق کرکٹر سی ویو شاہد ا فریدی کراچی وی نیوز پاکستان زندہ باد شاہد ا فریدی باد ریلی نے کہاکہ پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد
اسلام آباد، موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں پاکستان آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا اہتمام محترمہ فراح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نے اسلام آباد کی تاجروں کی کمیونٹی کے تعاون سے کیا گیا۔
ریلی کا مقصد مسلح افواج کی قربانیوں، بہادری اور قومی سلامتی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ریلی میں شہریوں، کاروباری برادری، اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہوگی۔