بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔
اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج کو دلی خراج تحسین پیش کیا۔
پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر سے اسلام آباد، گوادر سے کراچی تک ملک کے طول و عرض میں شہریوں نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کا جشن منایا۔
یادگار فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے فوجی ہیروز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام بھی پیش کرتے ہوئے قوم کے لیے اتحاد اور فخر کے ایک تاریخی لمحے کو سلام پیش کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری مسلح افواج اور حکومت کو دلی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک رہے جب کہ سڑکیں پرجوش ہجوم سے بھری ہوئی تھیں جو فتح کا جشن منا رہے تھے، عوامی جوش و خروش اور قومی فخر کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
سرکاری حکام نے مسلح افواج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی صلاحیت نے پوری دنیا میں ملک کا پرچم بلند کیا ہے۔
ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ آج ہم اپنی فوج کی غیر متزلزل لگن کا جشن منا رہے ہیں، کامیاب آپریشن پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر میں ایسا جوش و خروش کبھی نہیں دیکھا، لوگ جیت کا جشن منانے کے لیے جھنڈے، بینرز اور مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔
ایک مقامی دکاندار نے خوشی سے جھومتے ہوئے کہا کہ فتح کے بعد کاروبار عروج پر ہے ۔ ایک معروف آئی ٹی پروفیشنل نے کہا کہ آن لائن ردعمل مزاح اور حب الوطنی کا امتزاج ہے، جس میں میمز اور ہیش ٹیگ وائرل ہو رہے ہیں، صارفین اس صورتحال پر مذاق اڑا رہے ہیں اور قومی فخر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایک آئی ٹی ماہر کے طور پر میں نے دیکھا ہے کہ آن لائن رجحانات کتنی تیزی سے پھیل سکتے ہیں اور عوامی مباحثہ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔
لاہور میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ہر طرف جشن کا سماں تھا۔
آزاد جموں و کشمیر کے ایک شہری نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام اور اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ متحد ہیں۔ یہ فتح ان کی طاقت اور لچک کا ثبوت ہے۔پنجاب اور کوئٹہ میں بھی لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پاک فوج کی کامیابی پر جشن منایا۔
انہوں نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرا فواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور کرنا پڑا۔ پاکستانی پرچم بلند کیے ہوئے لوگ سارا دن پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
انہوں نے سپاہیوں پر پھولوں کی بارش کی ، انہیں ہار پہنائے جب کہ ٹینکوں پر تعینات فوجیوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی اور تشکر کا اظہار کیا گیا۔
ایک مقامی سکھ رہنما نے بھی پاکستان کی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور تزویراتی صلاحیت واقعی قابل تعریف ہے۔ اسی طرح دیگر اقلیتی برادریوں نے بھی پاکستان کی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام کل پورے ملک میں اجتماعی دعاﺅں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدائے اور غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنیان المرصوص کی کامیابی پر آپریشن بنیان المرصوص مٹھائیاں تقسیم کی خراج تحسین پیش ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسلح افواج پاکستان کی کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے اور پاک پاک فوج رہے ہیں کا جشن کے لیے
پڑھیں:
معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، پوری قوم جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا ایک بڑا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے، سکھر میں بھی حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اسی طرح 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں حیدرآباد شہر میں حکومتِ سندھ اور عارف حبیب گروپ کی جانب سے ایک شاندار اور تاریخی پروگرام منعقد ہوا، اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر محکمہ ثقافت، عارف حبیب گروپ اور آرٹس کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا ایک بڑا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے، سکھر میں بھی حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اسی طرح 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلی بار جشنِ آزادی کے سلسلے میں طویل تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے، معرکہ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔