2025-11-10@14:38:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2077
«بنیان المرصوص کی کامیابی پر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے مگر اگر یہی پانی آلودہ بوتل سے پیا جائے تو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔حالیہ طبی تحقیقات اور ماہرین نے اس بات پر سخت تنبیہ کی ہے کہ گھروں، اسکولوں، اور دفاتر میں استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں اگر باقاعدگی سے صاف نہ کی جائیں تو وہ جراثیموں کی افزائش کا مرکز بن جاتی ہیں۔امریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبی ماہر مچل کنیپر کے مطابق پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ اور ہاتھوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، خاص طور پر بوتل کے نچلے حصے اور ڈھکن کے قریب جراثیم تیزی سے بڑھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بوتلوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ مزید کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات...
بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے...
سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
امریکا نے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد پر مبینہ مظالم کے باعث امریکا اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جی 20 اجلاس ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں سفید فام افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، کوئی بھی امریکی اہلکار اجلاس میں شریک...
سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /جینوا( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر اور وزیر داخلہ پر عاید پابندیاں اٹھا لیں۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شامی صدر کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شامی صدر الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کو عاید پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ شام پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے امریکا کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی، پاکستان کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کا نام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے ۔مشال حسین ملک نے خط وائٹ ہائوس پورٹل کے ذریعے بھیجا ہے خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں یاسین ملک...
لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
ونڈ شیلڈ کی تبدیلی کے بعد طیارے کو 24 گھنٹے تک گراؤنڈ رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن طیاروں کی شدید کمی کی وجہ سے اس طیارے کو فوری طور پر پرواز بھیج دیا گیا۔ فوٹو رپورٹر دو روز پہلے ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے گراؤنڈ ہوئے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ بدلنے کے بعد اُسے ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر پرواز کے قابل بنایا گیا۔قومی ایئرلائن کی انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینیئرز کے درمیان تنازع کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے، چھ روز کے دوران درجنوں پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جس سے مسافر شدید پریشان ہیں۔قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو 344 مسافروں کو لے کر لاہور سے جدہ جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: ایک تازہ عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جن بچوں کو 13 سال کی عمر سے پہلے اسمارٹ فون دیا جاتا ہے، ان میں بڑے ہونے پر ذہنی صحت کے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں (عمر 18 تا 24 سال) کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن بچوں نے 12 سال یا اس سے کم عمر میں فون کا استعمال شروع کیا، وہ جوانی میں ڈپریشن، اضطراب، خوداعتمادی کی کمی، اور خودکشی کے خیالات جیسے مسائل کا زیادہ شکار پائے گئے۔تحقیق کے مطابق 10 سے 13 سال کی عمر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔ آذری یوم فتح:...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسے ناصرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا تھا، یہ ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی حمایت میں ہیں، کوشش ہوگی کہ اسے دیگر جماعتوں کی حمایت ملے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے فوجی اڈے کے قیام کے لیے تیاری شروع کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا شام اور اسرائیل کے درمیان بھی تعلقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ منصوبے کے مطابق یہ موقع ہوگا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی فوج تعینات کی جائے گی۔ امریکا چاہتا ہے کہ اپنے اڈے کے ذریعے اسرائیل اور شام کے درمیان معاہدے کی نگرانی خود کرے ۔ تاہم امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون اور امریکی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر ابھی تبصرہ نہیں کیا ،جب کہ شام کے صدر کے دفتر اور وزارت دفاع نے بھی اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
صدر یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) زبیر طفیل کی جانب سے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایم تنویر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں خالد تواب، عبدالمہمین خان، میاں زاہد حسین، شکیل احمد ڈھینگڑا، اکرام راجپوت اور زبیر چھایا کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
محققین نے البانیہ اور یونان کی سرحد پر موجود ایک غار میں مکڑیوں کا وسیع جال دریافت کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا جال ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ جال 100 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 69 ہزار مقامی مکڑی ’بارن فنل ویور‘ اور 42 ہزار ’شیٹ ویور اسپائڈر‘ کا مسکن ہے۔ سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتی ہیں اور ایسے وسیع جال انتہائی نایاب ہوتے ہیں جن میں ایک قسم رہتی ہوتی ہے۔ تاہم، محققین نے اس سے قبل ایسا کوئی مشترکہ جال دریافت نہیں کیا تھا جو مختلف اقسام کی مکڑیوں کے اکائیوں نے بُنا ہو۔ یہ جال سب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔لیاری کے نوجوان فٹبالرز نے انڈر 16 کیٹگری میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی سے ہوا اور مقررہ وقت تک میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیم کے گول کیپر کاشف نے ایک یقینی گول روک کر ٹیم کی جیت میں...
سعودی عرب میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز ریاض میں شاندار انداز میں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل سعودی گزٹ کے مطابق یہ فورم ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ’اب ہمارا مستقبل‘ کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ فورم کے چوتھے ایڈیشن میں 2 ہزار سے زائد مندوبین اور ماہرین شریک ہیں جن میں متعدد وزرا، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے رہنما شامل ہیں۔ ڈیجیٹل تبدیلی ہماری قومی ترجیح ہے، احمد الصویان افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد بن محمد الصویان نے کہا کہ یہ فورم مملکت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں حاصل...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین گزشتہ مذاکرات کے دور میں جن معاملات پر ڈیڈلاک تھا وہ ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات شروع ہونے سے قبل جو ماحول ہونا چاہییے تھا وہ ماحول نہیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لیے اچھا شگون نہیں تاہم اگر جنگ بندی پر ہی دونوں ممالک اتفاق کر لیتے ہیں تو یہ چیز بھی ایک اہم قدم کے طور پر شمار کی جا سکتی ہے۔ 25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ایک لحاظ سے ناکام ہوئے کہ ان میں دہشتگردی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے میکنزم طے نہیں ہو پایا لیکن ان مذاکرات میں سیز فائر کو 6 نومبر تک...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہاکہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، ڈیموکریٹس لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی:پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں شریک چیئر مین مخدوم علی ریاض،صدر امتیاز احمد شیخ،سی ای او مقبول آرائیں،شیخ شکیل الیاس،سینئر نائب صدر سرفرا ز احمد خان،نائب صدورکبیر احمد، سیدہ غازیہ قاضی،سیکریٹری جنرل فیصل ظفراور دیگر کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
بحرین کے شاہی خاندان کے رکن، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیے کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینیئر حکام نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا سرکاری دورہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو...
ایڈووکیٹ پاشا نے قبل ازیں عدالت سے متفرق درخواست کی سماعت کرنے پر زور دیا تھا جس میں وقف املاک کے رجسٹریشن کیلئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور دوبارہ لسٹ کرنے پر اتفاق کیا جس میں امید (UMEED) پورٹل کے تحت "وقف بائی یوزر" سمیت تمام وقف املاک کے لازمی رجسٹریشن کے لئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ قبل ازیں بنچ نے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور دیگر کی عرضی کو اس معاملے پر 28 اکتوبر کو غور کے لئے لسٹ کیا تھا۔ تاہم...
خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
ایک بیان میں سینئر متحدہ رہنما نے زور دیا کہ جعلی یا غیرتصدیق شدہ ڈومیسائل پر کسی بھی قسم کی تقرری یا سفارش سے مکمل طور پر گریز کیا جائے تاکہ کسی اہل امیدوار کا حق ضائع نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی (پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ) کے اجرا و استعمال کے بڑھتے ہوئے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ جعلی ڈومیسائل کے باعث سندھ میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو...
قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں 2026 کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے 31دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔ حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے، ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستان نے 2026کے لیے79کارگوز تجویز کیے ہیں، آئندہ سال مئی سے اکتوپر تک 18کارگوز موخر کرنے کا پلان قطری حکام کو دیدیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ جنوری سے اپریل تک گیارہ کارگوز موخر کرنے کا پلان دیا گیا ہے، اگر قطر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-5 باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں...
اپنے ایک انٹرویو میں محمد شیاع السوڈانی کا کہنا تھا کہ ملکی سیکورٹی و استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے عراق کا موقف واضح ہے اور اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ جنگ اور امن کا فیصلہ سرکاری اداروں ہی کے ہاتھ میں ہے۔ اب کوئی بھی عنصر، عراق کو جنگ یا تصادم میں نہیں دھکیل سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے بغداد میں روئٹرز کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کہا كہ الحمد للہ ملک میں اب داعش موجود نہیں، امن و استحکام بھی قائم ہے، پھر 86 ممالک کے عسكری اتحاد کی موجودگی كی کیا ضرورت ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا كہ اس کے بعد، یقیناً غیر سرکاری اداروں کو غیر...
اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ A post common by Showbiz Spy (@showbizspy_) مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیاتھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18سال سروس دی ،بیمار ہوگیا تو آپ چاہتےہیں بھوکا مر جائے؟جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے یہ خبر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں کہ صرف 22 سال کی عمر میں تین دوستوں نے اپنی ذہانت، محنت اور ٹیکنالوجی کے شوق سے ارب پتی بننے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان تینوں نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق اپنی کمپنی Mercor کی بنیاد رکھی، جو چند ہی برسوں میں دنیا کی معروف اے آئی ریکروٹنگ کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق Mercor کے شریک بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ اب دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئرز بن چکے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی عمر صرف 22 برس ہے، یعنی اس...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے 9ٹاؤنز چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر کی کارکردگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ تعلیم،صحت، عوامی خدمت اور تعمیر وترقی میں مقابلہ ہولیکن پیپلزپارٹی کا ان کاموں سے کوئی تعلق نہیں، کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض صوبائی حکومت نے کراچی کو صرف کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ بنارکھا ہے، وسائل تو لیتی ہے لیکن مسائل حل نہیں کرتی،اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، ہمارا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے،پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے ٹاؤن،یوسیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا‘ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کا قتل عام روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم...
1994 میں مس ورلڈ بننے اور دہائیوں سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے آج اپنی 52 ویں سال گرہ منا رہی ہیں۔ ہم دل چکے صنم اور دیو داس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ایشوریہ رائے نے اپنے کیریئر میں کبھی پیچھے مڑ کو نہیں دیکھا۔ انھوں نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری کے تما بڑے اعزاز اور انعامات اپنے نام کیے بلکہ بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ فرانس حکومت نے ایشوریہ رائے کو آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز نے نوازا تھا۔ ایشوریہ رائے کی کامیابی صرف ان کی خوبصورتی کے مرہون منت نہیں ہے بلکہ ان کی پُراعتماد شخصیت اور باوقار انداز کا بھی ہے۔ وہ بیک وقت ایک اچھی اداکارہ، ماں اور بیوی...
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار...
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کر لیے، جس کے بعد پاکستان کا یہ ادارہ دنیا کے بڑے جگر ٹرانسپلانٹ مراکز میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ سنگِ میل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسلسل سرپرستی اور محنت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت پی کے ایل آئی آج ہزاروں مریضوں کی زندگی بچانے کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: ’پی کے ایل آئی‘ میں امیر اور غریب کی تفریق نہیں کی جاتی، وزیراعظم شہباز شریف اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک جگر ٹرانسپلانٹ پر اوسطاً 70...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا...
یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا...
پشاور: اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔ عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ Tagsپاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دیر لوئیر:۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اسلامی نظامِ حیات کے قیام کی طرف متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی دباﺅ کا شکار ہے، جبکہ عالمی قوتیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی تصادم ہوا تو یہ ایک نہ ختم ہونے والا سانحہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ فشنگ ہٹ میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کے عوام اور قیادتوں سے صبر و تدبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔سراج...
سٹی42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان خان پنجاب میں مساجد کے پیش اماموں کے لئے چندے سے تنخواہیں دینے کی بجائے سرکاری وظیفہ مقرر کئے جانے پر غصے میں آ گئے۔ مولانا نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے مسجدوں کے پیش اماموں کو احترام کے ساتھ ماہانہ وظیفہ دینے کے تاریخ ساز اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الزام لگایا کہ پنجاب کی حکومت علماؤں کے ضمیر خریدنا چاہتی ہے۔۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان...
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنماں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں...
بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ اور چوکنا ہیں۔ اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کا ویڈیو اعترافی بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں اس نے بتایا کہ وہ بھارت کے ایک ایجنٹ ’اشوک‘ کو پاکستانی آرمی کی وردی، کرنسی، سگریٹ اور ماچسیں دینے والا تھا تاکہ بھارت ان اشیا کو استعمال کر کے پاکستان کے خلاف جعلی ثبوت اور جھوٹا بیانیہ تیار کر سکے۔ بھارتی بحریہ کی مشقوں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عمر اکمل نے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ایک بار پھر سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان میرے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پہنچایا۔ حال ہی میں سابق کرکٹر نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی دیے، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے سابق کوچ وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کیے۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پہنچایا، انہیں برداشت نہیں تھا کہ کل کا آیا بچہ نئی مہنگی گاڑی لے کر آرہا ہے۔ پہلے اتنی...
سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی تنظیم برائے اعلیٰ مالیاتی نگرانی و محاسبہ (انٹوسائی) کی صدارت حاصل کر لی ہے۔ یہ اعلان شرم الشیخ میں منعقدہ انٹوسائی کی 25ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا، جس کی میزبانی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے اعلان کے مطابق سعودی عرب سال 2031 سے 3 سالہ مدت کے لیے تنظیم کی قیادت سنبھالے گا۔ اس موقع پر دنیا کے 195 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مملکت یہ منصب دیوانِ عام برائے محاسبہ (Saudi Audit Bureau) کے ذریعے سنبھالے گی۔ سعودی قیادت کو...
دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن سات سال کے بعد پہلی بار اکتوبر میں خسارے کا شکار رہی۔ 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اکتوبر، جو عموماً بٹ کوائن کے لیے ”خوش قسمت مہینہ“ سمجھا جاتا تھا، منفی ثابت ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت اس ماہ تقریباً 5 فیصد کم ہوئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خطرے سے گریز نے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹ کے ریسرچ تجزیہ کار ایڈم مک کارتھی نے ”رائٹرز“ سے گفتگو میں کہا کہ ”اکتوبر کے آغاز میں کرپٹو مارکیٹ سونا اور اسٹاکس کے ساتھ اوپر جا رہی تھی،...
ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے...
اسلام آباد: ملک میں مقامی وسائل کی ترقی کے حوالے سےاہم پیش رف سامنے آئی ہے اور 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، جن کا مجموعی رقبہ 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ حکام کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے اس پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ...
سوڈان ٹریبیون اخبار کے مطابق اردیس نے ریپڈ سپورٹ فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے اور اس گروپ کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو مجرم قرار دینے کے ساتھ ساتھ ریپڈ سپورٹ فورسز کو پیسے اور ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک سوڈان میں غیر ملکی طیاروں نے الفاشر میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کی ہے۔ اقوام متحدہ میں سوڈان کے مستقل نمائندے نے الزام لگایا کہ غیر ملکی طیاروں نے شمالی دارفور ریاست کے مرکز میں ملکی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کر کے آرایس ایف کی مدد کی ہے۔ سلامتی کونسل نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت...
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر، کپتان اور بلے باز محمد اظہر الدین نے اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کردیا۔ مایہ ناز بیٹر محمد اظہرالدین نے جہاں کھیل کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات جاری رکھی تھیں وہیں سیاست کے میدان میں بھی بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیئے۔ محمد اظہر الدین کی سیاسی وابستگی کانگریس کے ساتھ ہیں جس کے ٹکٹ پر وہ ریاستی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ اظہر الدین نے جس طرح کرکٹ کے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا اسی طرح حلقے کے عوام کی امنگوں پر بھی اترے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے محمد اظہر الدین کو ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری سونپ دی۔ انھوں نے وزیر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے۔ڈی ایس پی لیگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افسر کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے 15 کروڑ روپے رشوت لی اور انکوائری کی وجہ سے خود روپوش تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اور گرفتاری بھی ہو چکی۔ این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن نے ایک نئے انسانی بحران کی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں تقریباً 4 کروڑ 210 لاکھ شہریوں کے بھوک اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جب کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان سیاسی تعطل نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہفتے سے امریکا کے سب سے بڑے خوراکی امدادی پروگرام “سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام” (SNAP) کی فنڈنگ رکنا شروع ہو جائے گی۔ یہ وہی پروگرام ہے جسے عام طور پر “فوڈ اسٹامپس” کہا جاتا ہے اور جس سے کم آمدنی والے لاکھوں...
کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
سعودی وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے بجٹ نتائج جاری کر دیے۔ وزارت کے مطابق اس عرصے میں مجموعی آمدنی 269.9 ارب ریال ریکارڈ کی گئی، جب کہ اخراجات 358.9 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 88.5 ارب ریال رہا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق تیل کی آمدنی 150.8 ارب ریال رہی، جو مجموعی آمدنی کا ایک اہم حصہ ہے۔
قطری وزیراعظم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام فلسطینی گروہ پر عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز دوحہ / نیویارک:(آئی پی ایس) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ایک فلسطینی گروہ کو حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت دراصل فلسطینی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کے دوران قطری وزیراعظم نے بتایا کہ اگرچہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق تاحال...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔عطا تارڑ نے کہاکہ قطر اور ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سےفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کو لیکر بی جے پی کا عمر عبداللہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ...
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہق "ہمیں توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کے تجربے کے بعد مسلم لیگ (ن) کچھ سمجھداری دکھائے گی، مگر آج وہ ہماری مساجد کے ائمہ کو صرف دس ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔" مولانا نے مزید کہا کہ "محترمہ! یہ تجربہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے۔ میں اسٹیج سے اعلان کرتا ہوں کہ میں یہ دس ہزار روپے آپ...
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا. مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں. استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے۔ تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرکے امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان وفد نے...
پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛ 27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم...
ویب ڈیسک:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان...