شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی ،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں،قومی کرکٹر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان آفریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں، لڑائی میں پاکستان نے بچوں کو نہیں مارا جبکہ بھارت نے معصوم بچے شہید کئے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو برا حال کریں گے۔
پاک فضائیہ کے شیروں نے جس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں بیٹھ کر بھارتی رافیل مار گرایا اس کی تصویر سامنے آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بھارت
پڑھیں:
پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع سیاسی بیان بازی کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے جس پر جلد سماعت ہو گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج میں کھیلے گئے میچ کے بعد سیاسی جنلے بولے تھے جس پر پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔
اس معاملے کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل بھی بھیج دی ہے۔