ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل اسکیموں، ان کی ترجیحات اور عمل درآمد پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ شہر میں جاری پرانی ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل (یو سی) کی سطح پر صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ ناصر حسین شاہ نے سولر اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ پانی کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور ترقیاتی عمل میں عوام کی سہولت اور معیارِ زندگی کی بہتری کو مقدم رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ پیپلز پارٹی اجلاس میں کیا گیا کے لیے شاہ نے
پڑھیں:
کابینہ، سینیٹ اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر صوبائی خود مختاری یا این ایف سی میں تبدیلی سے متعلق ترامیم پر پیپلز پارٹی کے خدشات برقرار رہے تو 27ویں ترمیم ان تجاویز کے بغیر ہی منظور کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر آج شام تک معاملات حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بھی سروسز چیفس کی تعیناتی کا اختیار حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
اس سے پہلے رانا ثناء اللہ نے آئینی عدالت پر اتفاقِ رائے کا دعویٰ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاملات آج حل ہوجائیں گے، این ایف سی ایوارڈ پر بات ہو رہی ہے، حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نہیں چھیڑے گی۔