راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پریوم تشکرپھرپورانداز میں منانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مکار دشمن کیخلاف عظیم کامیابی پر آج رات 8:30 پر لبرٹی چوک پر یوم تشکرکی تقریب ہوگی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوخراج تحسین پیش کیاجائیگا۔

پاک فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

یوم تشکرکی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہر چیز لوگوں کے سامنے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، رانا ثناء اللہ

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور جواب سے بھارت کی مرمت ہوگئی ہے، بھارت کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی، ہم نے سفارتی محاذ پر زبردست قوم ہونے کا ثبوت دیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہر چیز لوگوں کے سامنے ہے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت ابہام پیدا کرتا ہے، پاکستان نے میزائل اٹیک کیا، پاکستان کو انٹرنیشنل قوانین کے مطابق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور7 مئی کو بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم نے بھارتی ڈرونز کو بھی مار گرایا، جہاں سے بھارت اٹیک کررہا تھا ہم نے ان کو نشانہ بنایا۔

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور جواب سے بھارت کی مرمت ہوگئی ہے، بھارت کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی، ہم نے سفارتی محاذ پر زبردست قوم ہونے کا ثبوت دیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پوری دنیا میں پاکستان میڈیا کی عزت بڑھی ہے، بھارتی میڈیا کی پوری دنیا کے سامنے بدنامی ہوئی۔ رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے، دنیا جانتی ہے بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور ہم نے اپنا دفاع، ہم پہلگام واقعہ کے وقت سے ہی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمارے دوست ممالک کا دنیا میں ایک اہم کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنيان مرصوص، پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بیڑے کو اپنے پانیوں تک کیسے محدود رکھا؟
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی سراہنے لگی
  • بھارتی حملوں میں کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ بڑی خبر
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کی معترف
  • آپریشن بنيان مرصوص؛ پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بیڑے کو اپنے پانیوں تک کیسے محدود رکھا؟
  • سرفراز بگٹی کا آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین
  • ہر چیز لوگوں کے سامنے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، رانا ثناء اللہ
  • اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا، رانا ثناءاللّٰہ
  • برطانوی اخبار نےپاکستان ایئر فورس کو فضاؤں کا بادشاہ قرار دیدیا