آئی ایم ایف کی شرط پر عمل پیرا ہونے کیلئے نیاطریقہ کارطے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سٹی42:وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کی شرط پریکم جولائی سےشروع ہونےوالے آئندہ مالی سال دو ہزار پچیس،چھبیس کےکلائمٹ بجٹ کےلیےنیاطریقہ کارطے کرلیا۔
وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی شرط پرکلائمٹ بجٹ کےلیےنئے طریقہ کارکا تعین کیاگیا ہے،کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ کوسبسڈیزاورگرانٹس کےاخراجات تک بڑھایاجارہاہے تاکہ آئندہ مالی سال سے کلائمٹ سےمتعلق تمام سالانہ اخراجات کی نشاندہی کویقنی بنایا جاسکے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
وزارت خزانہ نےمتعلقہ وزارتوں اورڈویژنز سے30مئی تک بجٹ تخمینہ جات طلب کرلیےہیں،اس حوالے سےوزارتوں اور ڈویژنز کواضافی فارم تھری سی پرکرنےکے لیےبھجوایاگیاہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ آف سبسڈیزآئی ایم ایف کےموجودہ 7 ارب ڈالرزکے قرض پروگرام کی شرائط میں شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔