چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔ امریکہ نے 24فیصد ریسیپروکل ٹیرف کے نفاذ کو معطل کیا ہے اور چین نے بھی اسی طرح 24فیصد جوابی محصولات کے نفاذ کو معطل کر دیا ہے ۔

وزارت تجارت نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے مینیو فیکچررز اور صارفین کی توقعات کے مطابق ہے اور یہ دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفادات سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ موجودہ مذاکرات کی بنیاد پر یکطرفہ اضافی ٹیکس کے غلط طریقہ کار کو مکمل طور پر درست کرے گا اور باہمی تعاون کو بڑھاتے ہوئے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم، اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھے گا، تاکہ عالمی معیشت میں مزید یقین اور استحکام پیدا کیا جا سکے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، وائٹ پیپر چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، وائٹ پیپر سی جی ٹی این اور تین لاطینی امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ سروے کے نتائج کا اجراء چین پاک انسداد آفات سرگرمیوں نے جنوب- جنوب تعاون کے لیے “چین پاک حل” پیش کیا ، چینی میڈیا چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم چین امریکہ مذاکرات میں عملی پیشرفت اور اہم اتفاق رائے طے پا گیا چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات کے بڑے مواقع موجود ہیں، چینی نائب وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی جانب

پڑھیں:

وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزارت تعلیم نے لاعلمی میں ایک ایسی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی جو دو ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فرخندہ ضیا 22 جون 2025 کو وفات پا گئی تھیں۔ تاہم، اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔

وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں بھیجی گئی تھی۔ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ ارکان کے تقرر کی توثیق کی گئی۔

یہ واقعہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور انتظامی غفلت کا واضح ثبوت ہے، جس پر عوامی اور حکومتی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی
  • اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زیادہ
  • امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز
  • آزاد تجارت
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
  • امریکا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا.جے ڈی وینس
  • اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ