غذر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام یوم تشکر، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ضلع غذر میں یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم تشکر کی تقریب میں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان خصوصاً پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، ضلع غذر کے صدر سید جلال علی شاہ، سابق وزیر تعلیم علی مدد شیر، وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، سینئر نائب صدر نور ولی، جنرل سیکریٹری وقار احمد مایا، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وجاہت علی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری بدرالدین بدر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی کرتے ہوئے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔