پاکستان کی نامور اداکارہ اور مشہور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا ہو، ویڈیوز، گرافکس اور رپورٹرز کی باڈی لینگویج سب کچھ اتنا مرتب اور تیار شدہ تھا کہ یوں محسوس ہوا جیسے یہ سب 2 ماہ پہلے ریکارڈ کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی چینلز نیوز نہیں دے رہے بلکہ کوئی کارٹون شو نشر کر رہے ہوں، جس طرح وہ چیختے چلاتے ہیں، بندہ ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے۔

نادیہ خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی میڈیا میں خوبصورتی میں لپٹی شخصیت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو کچھ اس انداز سے پیش کیا گیا جیسے وہ ایشوریہ رائے ہوں، ایسا لگا جیسے کئی مہینوں سے اُن کے چہرے پر فیشل ہو رہے ہوں، اُن کی تیاری، لائٹنگ اور زاویے سب فلمی تھے۔

نادیہ خان کے اس طنزیہ تبصرے نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی، جہاں صارفین نے بھارتی میڈیا کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتے ہوئے نادیہ کے تجزیے کو سراہا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا نادیہ خان نے کہ بھارتی کہا کہ

پڑھیں:

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سر‌دار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔

نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی کا جواب نہیں دیا، اور لوگوں کو یہ یقین کرنے دیا کہ ہانیہ کو نکال دیا گیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ بھی اس پر خاموش رہے اور اب جب ٹریلر ریلیز ہوا ہے، تو ہر جگہ ہانیہ ہی ہانیہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں فلم پر پابندی لگانے کی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں، اور دلجیت دوسانجھ کو غدار کہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے ہانیہ عامر پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پاکستانی سپراسٹار ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔  سردار جی 3 صرف اوورسیز میں 27 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح حیران

ہانیہ عامر کی ’سردار جی 3‘ میں شمولیت کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دلجیت دوسانجھ نے فلم کے حوالے سے پہلا پوسٹر شیئر کیا تو اس میں ہانیہ عامر کہیں نہیں تھیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت سے متعلق قیاس آرائیوں پر دلجیت دوسانجھ نے بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور ہانیہ عامر نے بھی اس حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم اب ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر سامنے آنے کے بعد تمام سوالوں کا جواب مل گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 نادیہ خان ہانیہ عامر

متعلقہ مضامین

  • تمہارے انکل نے 18ویں بار کریڈٹ لے لیا! بھارتی اپوزیشن کی مودی پر پھر تنقید
  • بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام
  • بھارتی فلم میں کام کیلئے ہانیہ عامر پر تنقید کرنے والی نادیہ خان کا یوٹرن
  • پہلگام حملہ تحقیقات؛ ہندوتوا پالیسی پر گامزن مودی سرکار ثبوت پیش کرنے میں ناکام
  • دُنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ  مسترد کردیا؛ بھارتی جریدے نے پول کھول دیے
  • دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن
  • پہلگام حملے کے ملزمان وہ نہیں جن کے خاکے جاری ہوئے، بھارتی میڈیا
  • جے شنکر مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، بھارتی صحافی کے مودی حکومت پر کڑے وار
  • پہلگام فالس فلیگ؛ مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس، بھارتی ایجنسی نے سچ سامنے رکھ دیا
  • مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب