حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں تاہم یہ خبر بھی بھارتی میڈیا کی دوسری خبروں کی طرح فیک نیوز ثابت ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر سکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا
تاہم حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
حافظ عبدالرؤف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں، بھارتی حکومت نے حافظ عبدالرؤف کی تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حافظ عبدالرؤف ڈی جی آئی ایس پی آر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حافظ عبدالرؤف ڈی جی آئی ایس پی آر حافظ عبدالرو ف ف کے مارے جانے حافظ عبدالرؤف
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔