نادیہ حسین کا بھاری میک اپ ؛ مداح ٹرانس جینڈرز میں ملانے لگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ کچھ صارفین نے انھیں ٹرانس جینڈرز تک میں ملا دیا۔
نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے میں نادیہ حسین کے بھاری میک اپ اور بگڑے ہوئے نقوش پر صارفین انھیں حد سے زیادہ سرجریز کروالے کا بھی طعنہ دے رہے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نادیہ حسین پر بھاری میک اپ اور سرجریز کی وجہ سے بننے والی مصنوعی خوبصورتی پر تنقید کی جارہی ہے، بلکہ اس سے قبل بھی وہ تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ڈرامے میں ان کے بدلے ہوئے چہرے نے ناظرین میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجریز کی وجہ سے وہ اپنے جذبات تک کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر پا رہیں۔
نادیہ حسین کے چہرے پر کی گئی سرجریز اور بہت زیادہ میک اپ پر ناظرین نے سخت تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’اوہ خدا! نادیہ حسین کے ساتھ آخر ہوا کیا ہے؟ فیلرز اور بوٹوکس نے ان کے چہرے کو تباہ کردیا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے کہا: ’’وہ اپنے چہرے پر اتنا میک اپ لگاتی ہیں، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ بغیر میک اپ کے ان کی شکل کیسی ہوگی۔‘‘ کسی نے تبصرہ کیا: ’’فیلرز کے بعد تو وہ صحیح طریقے سے ایکسپریشن بھی نہیں دے پا رہیں۔‘‘
جب کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ’’وہ یا تو کسی ٹرانسجینڈر جیسی لگتی ہیں یا پھر کسی فلم کے ولن کیریکٹر جیسی۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا: ’’انہیں کبھی اتنا بوٹوکس لگوانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نادیہ حسین میک اپ
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے انہیں 2 مہینے پہلے سے سب معلوم تھا، نادیہ خان
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔
نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DJcTQtSN2Th/نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا کی طرح پیش کیا ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے مہینوں سے فیشل وغیرہ چل رہا تھا تیاری پہلے ہی تھی۔