جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترمیم پاس ہو جائے گی، اللہ نہ کرئے پاکستان فیل ہو جائے، اگر انہوں نے ترمیم کو پاس کرواناہے تو طاقت کے زور پر جو کرنا ہے کرتے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کوئی ڈبیٹ نہیں ہو رہی، نا ہی دوسروں کا ان پٹ ہے، پارلیمان کی وقعت پہلے بھی نہیں تھی اب مزید نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر لوگ لنچ کرنے آتے ہیں، ڈنر کرنے آتے ہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی اپوزیشن جماعتیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
صدر اور آرمی کمانڈر کو تاحیات استثنیٰ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، لطیف کھوسہ کی 27ویں ترمیم پر تنقید
رہنما تحریک انصاف اور سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ نے صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئےاسے آئین، قانون اور اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اب اگر صدر کو تاحیات استثنیٰ دیا جا رہا ہے تو یہ عدالتی عمل اور آئینی توازن کے خلاف ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر کو آئین کے مطابق صرف اپنے عہدے کے دوران استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، لیکن تاحیات استثنیٰ دینے کی کوئی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی کے کمانڈر کو بھی تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز دی جا رہی ہے، جو کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
کھوسہ نے اس فیصلے کو اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ نبی کریمﷺ نے خود کو کوئی استثنیٰ دیا اور نہ ہی کسی صحابی نے۔ ’لہٰذا اس طرح کے اقدامات اسلامی و جمہوری روح کے بھی منافی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم پرویز مشرف تحریک انصاف لطیف کھوسہ