جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود24 ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا،شملہ، آدم پور، چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں میں آج بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دھرمشالہ کی 14،چندریگڑھ کی آج کی تمام 84 پروازیں، جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، راجکوٹ ہیراسر ائیرپورٹ کی 20 پروازیں آج بھی منسوخ اور گجرات کے بھوج ائیرپورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بھارت کے متعدد ائیر پورٹس غیر فعال ہیں اور ان ائیرپورٹس سے آج کی شیڈول فلائٹس معطل کردی گئیں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ کردی آج بھی
پڑھیں:
فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر 46 پروازیں منسوخ
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے تاہم درجنوں پروازیں رش یا طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری اور پروازوں کی ری شیڈولنگ اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار یا پھر منسوخ ہوئیں۔
صرف لاہور سے ہی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کی 46 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ان پروازوں کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر ابوظبی، جدہ، دوحہ، دبئی، ٹورنٹو، ریاض، مسقط، استنبول، ریاض، کراچی، شارجہ، کولمبو روانہ ہونا تھا۔
اس کے علاوہ لاہور سے بحرین، بنکاک سے لاہور آنے اور بنکاک جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوئی۔