پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے، 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اُڑائیں۔ اس کے علاوہ اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔
بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سلام ایئر نے بھی پاکستان کے لیے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا جبکہ تھائی ایئر کی بھی آج سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیوں پر فخر ہے، ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیوں پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے 33 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور ان کی جرات و بہادری کی تعریف کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین پر دہشت گردی اور بھارتی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو قومی یکجہتی کے ساتھ خاک میں ملایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔